شبقدر تھانہ خواجہ وس کی حدود میں 22سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

شبقدر تھانہ خواجہ وس کی حدود میں 22سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ خواجہ وس کی حدود میں 22سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی،عابد اللہ ولد حبیب اللہ ساکن صریخ بٹگرام زندگی سے تنگ آکر دل برداشتہ اپنے آپ پر 30بور پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کر دیا موقع واردات سے 30بور پستول ایک عدد حول کارتوس برآمد خودکشی کا مقدمہ درج تفتیش جاری ایس ایچ او فاروق شاہ خان تفصیلات کے مطابق شبقدر سرکل تھانہ خواجہ پولیس کے ایس ایچ او فاروق شاہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ خواجہ وس کی حدود میں عابد اللہ ولد حبیب اللہ نامی 22سالہ نوجوان نے زندگی سے تنگ آکر دل برداشتہ ہو گیا اور اپنے آپ پر پستول سے فائر کر کے خود کشی کر دی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر پہنچا دیا گیا پولیس نے خود کشی کا مقدمہ درج کر دیا جبکہ موقع واردات سے ایک عدد 30بورپستول ایک حول کارتوس برآمد کر لی مذید تفتیش جاری ہیں جبکہ ایک اور واقعہ شبقدر کے علاقہ میاں عیسیٰ میں پیش آیا جہاں پر 60 سالہ شخص اسماعیل خان ولد شیرین خان کھیتوں میں کام کر نے کے بعد نہر کنارے بیٹھ کر پانی میں بیلچہ صاف کر رہاتھا کہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گئی اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...