چاسدہ،ملین مارچ جعلی حکمرانوں کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گا:مولانا گوہر شاہ

 چاسدہ،ملین مارچ جعلی حکمرانوں کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گا:مولانا گوہر شاہ

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) پشاور کا ملین مارچ وطن عزیز میں ناموس رسالت ، تحفظ نبوت اور جعلی حکمرانوں کے خلاف ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمان اور ضلعی ترجمان مولانا جمیل احمد نے اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کے تینوں تحصیلوں سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ پشاور کے ملین مارچ میں شریک ہو گاجو جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے بارے میں ایک عرصہ پہلے تواتر کے ساتھ جو دعوی کیا تھا وہ آج حرف بہ حرف درست ثابت ہو رہا ہے مگر ستم ظریفی ےہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ عوام جس ہو شربا مہنگائی اور لاقانونیت کی وجہ سے پریشان ہیں اس نے عوام کو اس بات پر مجبور کیا ہے کہ ہر صورت میں موجود ہ حکومت سے نجات حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بد خالی نے ہر شخص کو ےہ بات سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں اس حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ سے ثابت کرینگے کہ عوام آج بھی جے یوآئی کے ساتھ ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...