کراچی، حیدری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری

کراچی، حیدری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی حیدری مارکیٹ صرافہ بازار کی جیولری شاپ میں دکانوں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا گیا۔صدر سندھ صرافہ ایسوسی ایشن حاجی ہارون شاہ نے دعوی کیا ہے کہ جیولری شاپ سے 10 سے 12 کلو سونا لوٹا گیا، واردات عید کے دنوں میں کی گئی۔حاجی ہارون شاہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جوتے کی دکان کے تالے توڑ کر ڈکیت اندر داخل ہوئے اور دیوار توڑ کر جیولری شاپ میں گھس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 7 کروڑ مالیت کا سونا لوٹا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سی سی ٹی وی کی تاریں بھی کاٹ دی تھیں، تاہم قریب میں لگے دیگر کیمروں کی مدد سے شناخت کی کوشش کی جائے گی۔پولیس نے شک ظاہر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ واقع میں مارکیٹ کے اندر کا کوئی شخص شامل ہے جس کی وجہ سے واردات باآسانی ہوئی، بہرحال اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...