حافظ نعیم الرحمن کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔