ڈیرہ ،تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں  ٹکرانے سے 1 جاں بحق ،2 زخمی

ڈیرہ ،تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں  ٹکرانے سے 1 جاں بحق ،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈیرہ سے ٹانک موٹرسائیکلوں پرجانے والے دوستوں کی موٹرسائیکلیںہتھالہ کے قریب آپس میں تیزرفتاری کے باعث ٹکرانے سے ایک دوست جاں بحق جب کہ دوزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تین دوست دوموٹرسائیکلوں پر ٹانک کے لیے روانہ ہوئے ۔ ہتھالہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث دونوں موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر اگئیں جس سے ایک دوست نعمان محسود ولد اقبال محسود سکنہ ٹانک موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگردودوست قسمت اللہ محسودولدیار گل محسود سکنہ ٹانک اورانضمام محسودولد علی مرجان محسود سکنہ ٹانک زخمی ہوگئے جن کوفوری طورپر ہسپتال پہنچادیاگیا۔