ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری سنبھال لی

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری سنبھال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری سنبھال لی۔بطور کمانڈر سنٹرل پنجاب، ریئر ایڈمرل زاہد الیاس بہاولپور سے وزیرآباد تک پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس کے کمانڈر اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے کمانڈنٹ ہوں گے۔ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ان کا کریئر مختلف امتیازی کمانڈ اور سٹاف تقرریوں پر مشتمل ہے۔ان کی نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پن این ایس بابر، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور کمانڈر18 ڈسٹرائر سکاڈرن شامل ہیں۔ انہوں نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی بھی کمانڈ کی ہے۔ان کی نمایاں سٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول سٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی(C4I ) شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔انہوں نے برطانیہ سے ملٹری ریسرچ میں ماسٹرز اور چین سے سینئر نیول کمانڈ کورس کیا ہے۔کمانڈر سنٹرل پنجاب کی کمان سنبھالنے سے قبل، وہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوویشن)کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ( ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔نیول کمپلیکس والٹن لاہورمیں ایک پروقار تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی کمانڈ ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کے حوالے کر دی۔
 ایڈمرل زاہد الیاس