نوشہرہ ،کنڈ پارک میں شہریوں سے زیادہ رقم وصولی پر متعدد گرفتار

نوشہرہ ،کنڈ پارک میں شہریوں سے زیادہ رقم وصولی پر متعدد گرفتار

نوشہرہ(بےورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کاعید الفطر کے موقع پر بھرپور ایکشن شہریوں کی شکایات پر فوری کاروائی کنڈپارک کا رخ کرنیوالے شہریوں سے لفٹ آپریٹرز اورکشتی بانوں کی طرف سے مقرہ کردہ ریٹ سے زیادہ رقم وصولی کی شکایات پرڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا فوری کاروائی کا حکم اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ فضل رحیم مروت اور SHO تھانہ اکوڑہ کی مشترکہ کاروائی سیاحوں سے لفٹ اور کشتیوں میں زیادہ ٹکٹ وصول کرنیوالے افرادکو گرفتار کرلئے گئے ملزمان کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد بھٹارہے تھے اور دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے تھے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے اور لائف سیونگ جیکٹس کے بغیر سواریاں بٹھانے پر 20 کشتی مالکان گرفتار کرلیاگیا گرفتار افراد کیخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی اور لوگوں سے ناجائزمنافع کمانے کے تحت مقدمات درج کرکے تھانہ منتقل کردئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...