تھانہ ،آل سی ٹی ٹیچرز کے آج  مشاورتی اجلاس ہوں گے 

تھانہ ،آل سی ٹی ٹیچرز کے آج  مشاورتی اجلاس ہوں گے 

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) آل سی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن مالاکنڈ کے زیر اہتمام تینوں تحصیلوں میں انتخابات کے سلسلے میں آج اتوار کے روز مشارتی اجلاس منعقد ہو نگے۔ آخری اجلاس ضلعی ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ میں منعقد ہوگا، تفصیلا ت کے مطابق آل سی ٹی ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صوبائی سینئر نائب صدر محمد ستار خان نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اساتذہ انتخابات کے پیش نظر مختلف اساتذہ تنظیموں نے مشاورتی میٹنگز اور رابطے شروع کئے ہیں اس سلسلے میں ACTA کے زیر اہتمام بھی مالاکنڈ کے تینوں تحصیلو ں میں آج اتوار کے روز ۹ تاریخ کو ہائی سکول نمبر ۱ تھانہ ، ہائی سکول جولگرام اور ہائی سکول نمبر ۱ درگئی میں متعلقہ تحصیلوں کے اساتذہ کے اجلاس ہونگے،۔ جبکہ فائنل مشترکہ مشاورتی اجلاس اگلے اتوار کو ہائی سکول نمبر ۱ بٹ خیلہ میں صبح ۹ بجے منعقد کیا جائے گا جس میں امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...