ہفتہ عیادت کا انعقاد قابل تقلید عمل ہے، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 

ہفتہ عیادت کا انعقاد قابل تقلید عمل ہے، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہفتہ عیادت کا انعقاد قابل تقلید عمل ہے یہ بات عید الفطر کے موقع پر دارالسکون میں اسپیشل بچوں کے ساتھ عید پر تحائف و مٹھائی تقسیم کر تے ہوئے سابق وفاقی مشیر اور FPCCIکے سینئر نائب صدر اور فورم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہی، ان کے ہمراہ فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان، سینئر وائس چیئر مین مسعو د احمد وصی، جنرل سیکریٹری سید شائق شہاب، نائب صدر ڈاکٹر محمد رفیع احمد، سرپرست انجینئر وسیم احمد فاروقی، پرویز صادق، ڈاکٹر خالد جمیل، ناز عارف، و دیگر اراکین فورم کثیر تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اسپیشل بچوں کے ساتھ عید منائی اور انکی خوشیوں میں شامل ہوئے۔ قبل ازیں عید الفطر کے پہلے دن ایدھی چائلڈ ہوم کورنگی نمبر 5 میں ہفتہ عیادت کا آغاز کر تے ہوئے فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان، استاد انور انصاری نے ایدھی ہوم کے بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹ کر آغاز کیا، ان کے ہمراہ انور جمال انصاری، احسن احمد خان، راشد انصاری، جاسر احمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے کہاکہ ہمیں عید کی خوشیوں میں غریب اور بے سہارا اور کمزوروں کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔ الحمد اللہ ہم اپنی فورم کی جانب سے گزشتہ 33 سالوں سے ان بچوں و دیگر اداروں میں جا کر عید کی خوشیاں مناتے ہیں، چونکہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں، عید کے دوسرے دن NICHنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور چائلڈ ہیلتھ میں مریض بچوں میں عیدکے تحائف تقسیم اور ان کی عیادت کر تے ہوئے دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ، ڈین آف سائنس ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ان مریض بچوں سے مل کر عید کی اصلی خوشی کا احساس ہوتا ہے اور سچی خوشی بھی وہی ہے جو دوسروں کو دے کر حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی عیادت کرنا بھی عبادت ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ ہم مریضوں کی عیادت کریں، ان کے ہمراہ فورم کے چیئر مین اور جنرل سیکریٹری سید شائق شہاب، ڈاکٹر محمد رفیع احمد اور دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے طلباء شاہ رخ اور ان کی پوری ٹیم نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...