سخا کوٹ،ملی خیل قومی اتحاد کا حقوق کے حصول کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کا اعلان

سخا کوٹ،ملی خیل قومی اتحاد کا حقوق کے حصول کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کا اعلان

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)ملی خیل قومی اتحاد ملاکنڈ نے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔ قوم ملی خیل کو ایک پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کا جنگ لڑیں گے۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قوم ملی خیل کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کرینگے۔ سخاکوٹ ملاکنڈ کو بندوبستی میں شامل کرنے کے لئے آراضی مالکان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے جبکہ شامیلات کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملی خیل قومی اتحاد کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اورقومی اتحاد کے باقاعدہ اجتماع جو کہ حجرہ شوکت حیات پر زیر صدارت صدر شوکت حیات خان منعقد ہوا کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پرافتخار خان کو ملی خیل قومی اتحاد کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پرصدر شوکت حیات خان، جنرل سیکرٹری افتخار خان،احسان الرحمان، فیصل زمان اور محمد افضل لالا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں صدر شوکت حیات خان نے کہاکہ شامیلات کے تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور تمام مٹھی شماران کو اعتماد میں لیکر تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور شامیلات کے منصفانہ تقسیم کے لئے انتظامیہ، علاقائی مشران اور دیگر اقوام کیساتھ تعاون کرینگے تاکہ مسائل کا پُر آمن حل نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملی خیل کا اتحاد وقت کا ہم ترین تقاضا ہے اس لئے ہم دن رات ایک کرکے سیاسی وابستگیو ں سے بالا تر ہو کر قوم ملی خیل کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کے حقوق کا جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملی خیل ایک بڑا قوم ہے لیکن اس کے باوجود کئی مسائل سے دوچار ہیں۔شوکت حیات خان نے کہا کہ اپنے قوم کی قیادت کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور کسی قسم کی لوٹ مار یا چوری کی اجازت نہیں دینگے اور دن رات ہمارے دروازے قوم ملی خیل اور دیگر پسے ہوئے قوموں کے لئے کھلے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ قوم ملی خیل کو متحد رکھنے کے لئے ان کے بار بار اجتماعات منعقد کئے جائینگے جس میں قوم کے تمام مشران اور آفراد کو دعوت دیجائیگی ۔     

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...