میجر معیز مقصود کی نماز جنازہ  میں حافظ نعیم الرحمن کی شرکت

میجر معیز مقصود کی نماز جنازہ  میں حافظ نعیم الرحمن کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر معیز مقصود بیگ کی نماز جنازہ مسجد قباء نارتھ کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان، سیکریٹری ضلع انجم رفعت اللہ خان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے بھی شر کت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہید میجر معیز کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت بھی کی اور ان کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے قوم اور دفاع وطن کے لیے شہید میجر معیز سمیت دیگر فوجی افسران اور جوانوں کی جان کی قربانی پیش کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی و تحفظ اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...