نوشہرہ،14 سالہ لڑکے کیساتھ  بداخلاقی کے بعد برہنہ تصاویر  ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

نوشہرہ،14 سالہ لڑکے کیساتھ  بداخلاقی کے بعد برہنہ تصاویر  ویڈیو بنانے والے ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) مصری بانڈہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔14 سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی،ننگی تصاویر اور ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔میاں عیسیٰ کے رہائشی 14 سالہ (الف)نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ یٰسین اور اُسکے ساتھی نے مجھے کہا کہ ہمارے کچھ مہمان اائے ہوئے ہیں۔اُن کے لئے دوکان سے ٹھنڈی بوتل لیکر آو۔میں دکان چلا گیا لیکن دوکانیں بند تھی۔واپس آکر انہیں پیسے واپس کر رہاتھا۔تو دونوں مجھے زبردستی بھیٹک کے اندر لے گئے۔جہاں زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی اور میری ننگی تصاویر اور ویڈیو بنائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)منصور امان نے احسان شاہ DSP اکوڑہ کی سربراہی میں عنایت علی امجدSHOمصری بانڈہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزمان یٰسین ولد نوار اورملنگ ولد ککے ساکن میاں عیسیٰ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...