ڈیرہ،قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر  کلاچی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

ڈیرہ،قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر  کلاچی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر کلاچی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل،ہتھالہ سے نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلا چی میں چوبیس سالہ شہنشاہ ولد احسان اللہ قوم یعقوب زئی سکنہ محلہ یعقوب زئی کلاچی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ہم گزشتہ رات ساڑھے دس بجے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بیٹھک عبدالمجید میں موجودتھے کہ فائرنگ کی آوازآئی جب ہم باہر نکلے توایک شخص کی نعش پڑی تھی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھاجب ہم نے نعش کو دیکھاتووہ میرے والداحسان اللہ ولد عطاء اللہ کی نعش تھی جس کو کسی نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا ہماری علاقے میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے دوسرے واقعے میں کلاچی کے علاقہ ہتھالہ کے ہوٹل سے ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس کی اطلاع پولیس کو کی گئی بعدمیں معلوم ہواکہ مذکورہ شخص کی موت طبی تھی۔