ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے باخ مشنری ہسپتال قلندر آباد کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے باخ مشنری ہسپتال قلندر آباد کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے باخ مشنری ہسپتال قلندر آباد کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات وخدمات کے علاوہ مریضوں کی مشکلات اور ہسپتال کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی خدمات اور انتظامی امور سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے جذبہء خدمت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کی تعریف کی اور اسے د وسرے ہسپتالوں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کا علاج ہر سرکاری و نجی ہسپتال میں ضرورکیا جاتا ہے لیکن علاج کو کامیاب اور مؤثر صرف خدمت کے سچے جذبے اور اخلاص سے ہی بنایا جا سکتا ہے اورباخ مشنری ہسپتال کا یہی طرہء امتیاز ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے ہسپتال کے سربراہ اور ڈاکٹروں سے ادارے کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز طلب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ بھی اس ضمن میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ باخ کرسچین ہسپتال کو مزید سہولتوں کی فراہمی سے نہ صرف مریضوں کو جدید طبی خدمات میسر آئیں گی بلکہ اس سے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔