لندن، ہسپتال میں زہریلا سینڈوچ کھانے سے 3 افراد ہلاک 3 کی حالت بگڑ گئی
لندن(آن لائن) برطانیہ میں زہریلا سینڈوچ کھانے سے تین افراد ہلاک جبکہ تین کی حالت بگڑ گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غذائی زہریت ایسے آلودہ سینڈوچ کھانے کے سبب ہوئی جو ہسپتال میں فراہم کئے جاتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں لسٹیریا نامی بیماری کے سبب ہوئیں جو آلودہ یا زہریلی ہو چکی خوراک سے پیدا ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق سینڈوچ فراہم کرنے والی کمپنی نے ان کی تیاری روک دی ہے۔
زہریلا سینڈوچ