کراچی، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی(آن لائن)سرجانی اور شاہ لطیف میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی لیاری ایکسپریس وے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ نامعلوم بزرگ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم متوفی کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے متوفی کی شناخت کی جاسکے۔ جبکہ شاہ لطیف کے علاقے چوکنڈی قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں 42 سالہ جاوید اختر ولد محمد ارشاد جاں بحق اور ملنگا نامی شخص زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹریفک حادثہ