شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال

شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال
شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پرلیگی کارکنوں نے صدر (ن)لیگ کا والہانہ استقبال کیااورلیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا،مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔