ہم نے ہمیشہ کہاشہبازشریف واپس آکر کرداراداکریں گے،احسن اقبال

ہم نے ہمیشہ کہاشہبازشریف واپس آکر کرداراداکریں گے،احسن اقبال
ہم نے ہمیشہ کہاشہبازشریف واپس آکر کرداراداکریں گے،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے شہبازشریف کی وطن پر کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کہاتھاکہ شہبازشریف واپس آکر کرداراداکریں گے،حکومت کاساراکاروبارجھوٹ پرچل رہاہے، حکمران عوام سے غلط بیانی کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمران تکبراورنفرت کی سیاست کررہے ہیں،اس کے سواان کے پاس کچھ نہیں، شہبازشریف معمول کے معائنے کیلئے لندن گئے تھے،حکمران لوگوں کی بیماری کابھی مذاق اڑارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست بہتان،نفرت اورتکبرپرمبنی ہے،شہبازشریف کوہر6ماہ بعدچیک اپ کیلئے جاناپڑتاہے،رہنما ن لیگ نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی ہے، حکمران نااہلی چھپانے کیلئے جھوٹ اورالزام کاسہارالیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اہلیہ کوبیماری کی حالت میں چھوڑکرعدالت کاسامنا کیا۔
لیگی رہنما کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے عدالت کاسامناکرکے مثال قائم کی،اگرمسائل فوری حل نہ کیے گئے توحالات مزیدخراب ہوجائیں گے،پی ٹی آئی حکومت کاالمیہ ہے کہ نمائندگی کیلئے اس کے پاس اپناچہرہ نہیں،قوم موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے دعائیں کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پاس کرائے کے لوگ ہیں جوان کامقدمہ لڑرہے ہیں،جوپارٹی20سال سے کہہ رہی تھی کہ تیاری کررہے ہیں،آج ان کے پاس سابقہ دورکے لوگ ہیں۔