ستاروں کی روشنی میں آپ کا 9 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 9 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 9 جون اتوار کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

09جون اتوار۔ اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں۔ مالی معاملات طے کر سکیں گے۔ اس دوران غفلت سے کام نہ لیں۔

ثور

09جون اتوار۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ سفر کرنا مفید رہیگا۔ تفریحی پروگرام بن سکتا ہے۔ آپکی فنی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔ گھریلو امور اور کام میں توازن برقرار رکھیں۔

جوزا

09جون اتوار۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔جنس مخالف سے خوشگوار مراسم، ذاتی و عوامی زندگی میں عزت و شہرت، عشق و محبت کے امور توجہ طلب رہیں گے۔ گھریلو تزئین و آرائش ممکن ہے

سرطان

09جون اتوار۔ کسی دور کے مقام سے کوئی اہم خبر موصول ہو گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ آپکی خود اعتمادی بڑھے گی۔ پرانے اور فرسودہ خیالات کو چھوڑ دینا ہی ترقی کا باعث بن سکے گا۔

اسد

09جون اتوار۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی اور صحت جسمانی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ مالی طاقت کا استعمال ممکن ہو گا۔ معاملات شیئر کر سکیں گے۔

سنبلہ

09جون اتوار۔ دوستوں، عزیز و اقارب کے ساتھ ملاقات ہو سکے گی۔ کسی نجی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ مل جل کر کام کرنیکا موقع ملے گا۔ دوسرے آپکی شخصیت سے متاثر ہونگے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا

میزان

09جون اتوار۔ دوسروں کیساتھ محتاط رویہ رکھیں تا کہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ کوئی چھوٹی سی غلطی بڑی بھی بن سکتی ہے۔

عقرب

09جون اتوار۔ ملی جلی کیفیت رہے گی۔ آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ دوسروں کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

قوس

09جون اتوار۔ مالی امور میں محتاط رہیں۔ اس دوران خوش اخلاقی سے دوسروں کا دل جیت سکیں گے۔ رومانوی ماحول میسر ہو گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ دوسروں کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں۔

جدی

09جون اتوار۔ کوئی حساس نوعیت کا مسئلہ درپیش ہو گا۔ ایسے میں مخلص احباب اور بزرگوں سے مشاورت مفید رہے گی۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں

دلو

09جون اتوار۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔گھریلو امور میں دخل اندازی نہ کریں۔ کاروباری معاہدے اور میٹنگ وغیرہ مثبت رہے گی۔ دوران سفر محتاط رہیں۔ کام کے دوران کچھ رکاوٹیں محسوس کریں گے۔

حوت

09جون اتوار۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان ہو گا۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔جنس مخالف کی طرف رغبت ہونے کا امکان ہے۔، حاسدین کے شر کا اندیشہ ہے، ملازمتی امور میں محتاط رہیں۔