لگتاہے شہبازشریف علاج نہیں ،ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لگتاہے شہبازشریف علاج نہیں ،ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب
لگتاہے شہبازشریف علاج نہیں ،ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے شہبازشریف کی وطن واپسی پر بیان میں کہا ہے کہ لگتاہے شہبازشریف علاج نہیں ہیں،ورلڈکپ جیت کرآئے،ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرسازشوں میں مصروف رہے،صدرن لیگ نے علاج کے نام پرلندن میں عیدگزاری،انہوں نے کہا کہ اچھاہوتا شہبازشریف مفرورداماد، بیٹے اوراسحاق ڈارکوبھی لے آتے، شہباز گل کا کہنا تھاکہ شہبازشریف نے عوام کی خون پسینے کی کمائی پرڈاکہ ڈالا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے ہر منصوبے میں کمیشن اور کک بیکس سامنے آرہی ہیں،کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے پر شہباز شریف کو لائف ٹائم کرپشن ایوارڈدینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ یہاں لاؤ لشکر کے ساتھ گھومنے والے لندن میں پاکستانیوں سے منہ چھپاتے رہے، چوری پکڑی جانے اور احتساب کے ڈر سے تمام چور بیٹھک لگائے بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ پہلے پیسہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بناتے ہیں اور پھر غریب کے احساس کا جعلی ڈھنڈورا پیٹتے ہیں،اپنی کرپشن اور احتساب سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اب یہ احتجاج کا نعرہ لگائیں گے۔