منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہو گی

منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت سے متعلق درخواست پر ...
منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہو گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہو گی، اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت پر درخواست کل ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دے دی ہے، نیب وارنٹ گرفتاری کل عدالت میں پیش کرے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...