جلال پور پیر والا،رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق،5 زخمی

جلال پور پیر والا،رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق،5 زخمی
جلال پور پیر والا،رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق،5 زخمی

  


جلال پور پیر والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام پورہ کالونی میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلال پور پیروالا کے علاقے اسلام پورہ کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،جاں بحق افراد کی شناخت رفیق،آصف اور نسیم بی بی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی مزیدتحقیقات جاری ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتہ کے تنازع پر پیش آیا،زخمیوں میں خواتین سمیت5 افراد شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...