ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے بعد وہاب ریاض نے ایک اور خواب دیکھ لیا

ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے بعد وہاب ریاض نے ایک اور خواب دیکھ لیا
ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے بعد وہاب ریاض نے ایک اور خواب دیکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک)  ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بننے کے بعد وہاب ریاض نے ایک اور خواب دیکھ لیا، ان کاکہنا ہے  کہ میرا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ہے،یہ تب ہی پورا ہوگا جب ہم عالمی کپ کے تمام لیگ میچوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز ترین بولر نے کہاکہ عالمی کپ جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میرا بھی یہ خواب ہے کہ میں بھی ورلڈ چیمپئن ٹیم کا حصہ بنوں، پر امید ہوں کہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے ہم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوں گے اور میرا اور لوگوں کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ایک سوال پر وہاب ریاض نے کہا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں، ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح یہ ورلڈ کپ جیتا جائے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بمرا ایک روزہ کرکٹ میں بہت اچھی بولنگ کرتا آ رہا ہے،اگر اس کو ریٹ کیا جائے تو اچھی بات ہے تاہم بمرا پر خود اس کا اچھا خاصاپریشر ہوگا کہ وہ اس وقت ٹاپ بولر ہے، میری رائے مین ورلڈ کپ میں شریک تمام بولرز ہی اس وقت اچھے ہیں، جو میچز کے دوران جو اپنی صلاحیتوں کا بہتر اندا ز میں استعمال کرے گا، وہی ورلڈ کپ کابھی بہترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کرے گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ بھی کافی دیر رہا ہوں ، ان سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، وسیم اکرم تو میرے ویسے ہی آئیڈیل ہیں۔

مزید :

کھیل -