شہبازشریف اپنی میڈیکل رپورٹس عدالت پیش کریں،بابراعوان کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ شہبازشریف اپنے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت پیش کریں تاکہ عدالت کوپتہ چل سکے شہبازشریف نے کیاعلاج کروایا۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی وطن واپسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکراپوزیشن لیڈرکوملک میں علاج کا پابند کریں،جن ہسپتالوں پرلوگ اعتبارکرتے ہیں،شریف خاندان کیوں بھاگتاہے؟انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے استقبال کیلئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کاسمندرآیا،کارکنوں کاہجوم دیکھ کرشہبازشریف تحریک سے توبہ کریں،بابراعوان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت پیش کریں تاکہ عدالت کوپتہ چل سکے شہبازشریف نے کیاعلاج کروایا۔