کوئٹہ،کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ،محکمہ فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت3 افراد جاں بحق

کوئٹہ،کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ،محکمہ فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت3 ...
کوئٹہ،کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ،محکمہ فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت3 افراد جاں بحق

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پسنی میں کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹنے سے خاتون اوربچے سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہو گئے ،جاں بحق افرادمیں محکمہ فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرطاہرپشکانی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ پسنی میں کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹنے سے خاتون اوربچے سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادمیں محکمہ فشریزکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرطاہرپشکانی شامل ہیں، طاہر پشکانی خاندان کے افرادکے ہمراہ گاڑی میں پشکان سے کراچی جارہے تھے کہ ٹائرپھٹنے سے گاڑی الٹ گئی ،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے،زخمیوں کو پسنی کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...