گوالمنڈ ی پولیس 3کلو چرس ”گول“ کر گئی، تھیلا کھلا تو میں دراصل کیا چیز بند تھی ؟

گوالمنڈ ی پولیس 3کلو چرس ”گول“ کر گئی، تھیلا کھلا تو میں دراصل کیا چیز بند ...
گوالمنڈ ی پولیس 3کلو چرس ”گول“ کر گئی، تھیلا کھلا تو میں دراصل کیا چیز بند تھی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)ڈیوٹی سول جج امان اللہ بھٹی نے گوالمنڈی پولیس کی جانب سے صابن کوچرس بنا کرعدالت میں پیش کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر کے خلاف سی سی پی اولاہور کو کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ جھوٹے مقدمہ میں ملوث کئے گئے دو شہریوں عباس عرف رکھا اورمحمد شہزاد کو بری کردیاہے۔

گزشتہ روز ڈیوٹی سول جج امان اللہ بھٹی کی عدالت میں دوافراد عباس عرف رکھا کو1580گرام اور محمد شہزاد کو 1350گرام چرس کیس میں تھانہ گوالمنڈی کے سب انسپکٹرمحمد اسلام نے پیش کیااور ملزمان کو جیل بھجوانے کی استدعاکی،ملزمان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو بغیرمال مقدمہ پیش کیا گیاہے،فاضل جج نے جب مال مقدمہ طلب کیا تو پولیس نے سیل شدہ تھیلے عدالت کے روبروپیش کئے اور کہا کہ تھیلے سیل ہیں،انہیں کھولا نہیں جاسکتا،عدالت نے شبہ ہونے تھیلا بھری عدالت میں کھلوایاتوچرس کی جگہ صابن کے ٹکرے برآمد ہوئے،جس پر فاضل جج نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملزمان کومقدمہ سے بری کردیا،فاضل جج نے تفتیشی سب انسپکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورکوحکم دیا کہ مذکورہ پولیس افسرکے خلاف کارروائی کی جائے۔