اوباش نے بہنوئی کیساتھ مل کر بہن کا ریپ کردیا
لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے رہائشی علی حسن نامی نوجوان نے اپنی 11سالہ بہن لایبہ کو مشروب میں نشہ آور گولیاں ڈال کر اپنے بہنوئی پرویز کے ساتھ مل کربیہوشی کی حالت میں مبینہ طور پربد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔اس واقع کی اطلاع فوری پولیس کودے دی گئی،اس افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے لواحقین کے بیان دینے پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔