فردوس عاشق اعوان کے ہرجانے کے نوٹس پر رانا ثناءاللہ کا ردعمل بھی آگیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

فردوس عاشق اعوان کے ہرجانے کے نوٹس پر رانا ثناءاللہ کا ردعمل بھی آگیا، ایسی ...
فردوس عاشق اعوان کے ہرجانے کے نوٹس پر رانا ثناءاللہ کا ردعمل بھی آگیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  


لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی میں نے تو سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا پوچھا تھا آپ تو غصہ کر گئیں۔رانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس پر اپنے ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی آپ سے وزارت ِ پیٹرولیم میں ڈاکے کا پوچھا تھا، جس کا اعتراف آپ نے کیا تھا،وزارتِ صحت میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی کرپشن جو آپ نے بتائی اس کا پوچھااورفردوس باجی آپ سے آپ کے نئے بوس کی نالائقی کے بارے میں پوچھا تھا جس پر آپ تو غصہ کر گئیں ابھی تو کرپشن، نالائقی اور نااہلی کے بڑے سوال کرنے تھے آپ تو ابھی سے غصہ کر گئیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...