تحریک چلاکراحتساب سے بچنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شوکت یوسفزئی

تحریک چلاکراحتساب سے بچنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شوکت یوسفزئی
تحریک چلاکراحتساب سے بچنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شوکت یوسفزئی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک چلاکراحتساب سے بچنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ملک میں خوشحالی آئےگی اورقوم لٹیروں چوروں کاساتھ نہیں دےگی۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے شہبازشریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکرقوم پراحسان نہیں کیا، پاکستان مشکل میں ہے جس کی بڑی وجہ زرداری اورنوازشریف ہے،اسحاق ڈارنے اربوں روپے کی کرپشن کی وہ باہربیٹھاہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لوٹ مارکی وجہ سے ملک کے اندرمہنگائی ہے،آپ کااحتساب ہورہاہے توآپ تحریکوں کے پیچھے پڑگئے،انہوں نے کہا کہ تحریک چلاکر احتساب سے بچنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ملک میں خوشحالی آئےگی اورقوم لٹیروں چوروں کاساتھ نہیں دےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...