خیبرپختونخوا حکومت کاقبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

 خیبرپختونخوا حکومت کاقبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن ...
 خیبرپختونخوا حکومت کاقبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے خطرات موجود ہیں اور افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا خطرہ ہے،خط کے متن کے مطابق سیاسی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اس لیے انتخابات 2 جولائی کے بجائے 20 دن کےلئے ملتوی کیے جائیں۔

ادھر مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے کہاہے کہ ضم اضلاع میں دہشتگردی کے6 بڑے واقعات ہوئے،سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتخابات کے التوا کی درخواست کی ہے،انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں،فیصلے کامقصد امیدواروں کو بہترانتخابی گراؤنڈفراہم کرناہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کاجلد خاتمہ کردیں گے،پاک فوج نے سرحدپر پوری توجہ مرکوزکررکھی ہے،افغانستان نے بھی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...