اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے، قونصل جنرل احمد امجد علی سے کیپٹن عاصم ملک کی ملاقات

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے، قونصل جنرل ...
اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے، قونصل جنرل احمد امجد علی سے کیپٹن عاصم ملک کی ملاقات

  


دبئی(طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے گزشتہ دنوں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات کی اور انہیں ناردرن امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس دوران تعلیم، صحت، ویزہ مدت میں توسیع اور جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے علاوہ دیگر مختلف النوع موضوعات پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل احمد امجد علی نے کیپٹن عاصم ملک کو قونصلیٹ کی طرف سے تمام مسائل کے حل کے لئے تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ وہ مل جل کر یہاں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ مثبت جواب پر اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے قونصل جنرل احمد امجد علی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا