تلہ گنگ،کار الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،4 زخمی
تلہ گنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تلہ گنگ میں کار الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ میں ٹہی بائی پاس کے قریب کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق اور4 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،حادثہ کا شکار خاندان کا تعلق چینجی کوٹہڑہ سے ہے۔