بھارتی نیوی کے طیارے مگ 29 کا گوا ایئر پورٹ پر فیول ٹینک گر کرپھٹ گیا اور پھر ۔۔

بھارتی نیوی کے طیارے مگ 29 کا گوا ایئر پورٹ پر فیول ٹینک گر کرپھٹ گیا اور پھر ۔۔
بھارتی نیوی کے طیارے مگ 29 کا گوا ایئر پورٹ پر فیول ٹینک گر کرپھٹ گیا اور پھر ۔۔

  

گوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نیوی کے جنگی طیارے مگ 29 کا فیول ٹینک اڑان کے دوران علیحدہ ہو کر گوا ایئر پورٹ پر گر گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گواکے ایئر پورٹ پر یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم اس واقعہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فائر فائٹرز کی جانب سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔بھارتی فضائیہ کا یہ طیارہ نیوی کے استعمال میں تھا ۔طیارے اور رن وے کو معمولی نقصان پہنچاہے تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ بھارتی نیوی کی جانب سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

تین گھنٹے سے زائد ایئر پورٹ بند رہنے کے باعث ایئر ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش لگ گیا اور پروازوں کی آمدو رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ اس موقع پر بھارتی شہریوں نے ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ۔

مزید : بین الاقوامی