جرمن فٹ بالر نے مس ترکی کو اپنی دلہن بنا لیا، ترک صدر کی بھی شرکت

جرمن فٹ بالر نے مس ترکی کو اپنی دلہن بنا لیا، ترک صدر کی بھی شرکت
جرمن فٹ بالر نے مس ترکی کو اپنی دلہن بنا لیا، ترک صدر کی بھی شرکت

  


استنبول (آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکش نژاد جرمن فٹ بالر مسعود اوزیل کی شادی میں ان کے شہ بالا اور گواہ بن کر یادگار بنادیا، ترکش نژاد جرمن فٹ بالر 30 سالہ مسعود اوزیل اور سابق مس ترکی 26 سالہ مس ترکی امینہ گلسی کی شادی کی تقریب استنبول کے قریب دریائے فاسفورس کے کنارے عالیشان ہوٹل میں رکھی گئی جس میں ترک صدر اور ان کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔

مسعود اوزیل نے گزشتہ برس اس وقت جرمن فٹ بالر ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب انہیں ترک صدر کے ساتھ تصاویر بنوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی حب الوطنی پر شک کا اظہار کیا گیا۔ مسعود اوزیل نے گزشتہ برس ترکی میں ہونے والے انتخابات کے دوران رجب طیب اردوان کےس اتھ تصاویر کھنچوائی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مزید : کھیل


loading...