شریف برادرا ن کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے،صمصام بخاری

شریف برادرا ن کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے،صمصام بخاری
شریف برادرا ن کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے،صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے،اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ باقی مفروروں کو بھی پاکستان آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے،نواز لیگ بغلیں نہ بجائے،عوام ان کی حقیقت بخوبی جانتے ہیں،عوام آشیانہ،صاف پانی اور دیگر سوالات کے جواب مانگتے ہیں۔صوبائی وزیر صمصام بخاری نے کہا کہ شریف فیملی نے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے،دامن صاف ہے تو احتساب کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں،پی ٹی آئی عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ پر پورا اترے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...