پی ایس پی کے زیر اہتمام ”یوم قیام پاکستان“ کی تقریب

پی ایس پی کے زیر اہتمام ”یوم قیام پاکستان“ کی تقریب
پی ایس پی کے زیر اہتمام ”یوم قیام پاکستان“ کی تقریب

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) وطن عزیز پاکستان کا قیام 27 رمضان المبارک 1366ہجری بمطابق 14 اگست 1947ءکو عمل میں آیا۔ مملکت خداداد پاکستان کو قیام کے وقت جو مقدس رات نصیب ہوئی یہ اللہ کا اس ملک پر خاص کرم ہے ۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے۔ یہ ملک اللہ کے نام پر قائم ہوا جو ہر حال میں رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا، انشاءاللہ۔ اس سال ماہ رمضان میں 27 ویں کی شب دبئی میں ”یوم قیام پاکستان“ منایا گیا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کو حاصل ہوئی او ریہ تقریب پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام منائی گئی۔

ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ 27ویں کی شب یوم قیام پاکستان پہلی بار منانے کا اعزاز انہیں حاصل ہوا ہ ے جبکہ اس تقریب کو منانے کا پلیٹ فارم پی ایس پی نے فراہم کیا جو قابل فخر مثال ہے۔ یوم قیام پاکستان کی تقریب میں پی ایس پی کے علاوہ دیگر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیڈران، ورکرز اور امارات میں مقیم ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی، جس میں محمد عاطف خان، حاجی جمیل اسحق، خالد حسین چودھری، غلام مصطفی مغل، عرفان افسر اعوان، سرفراز خورشید، چودھری خالد بشیر، محمد شریف خان، ملک شہزاد یونس، فراز احمد صدیقی، سجاد قریشی، ذوالفقرنین صدیقی، مرزا حمید، سید عمیر کریم، علی گوہر، اعجاز غوری اور شہزاد یاسین کے علاوہ دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ شرکائے تقریب نے یوم قیام پاکستان ہر سال 27رمضان المبارک کو منانے کی حمایت کی اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان کے دوران خیر و برکت کے حصول کے لئے یوم قیام پاکستان 27 رمضان المبارک کو ہی منایا جائے۔ تقریب کے آخر میں محمد عاطف خان اور ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی۔

مزید : عرب دنیا