ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا ؟ بتا دیا

ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا ؟ ...
ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا ؟ بتا دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ بیٹنگ کیلئے کنڈیشنز اچھی ہیں جبکہ ٹیم بیلنس ہے اس لیے تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ سیکنڈ اننگز میں مخالف ٹیم پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہناتھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو میں بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا ۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا آج بھارت کے خلاف اپنا تیسرا میچ کھیلنے جارہاہے جبکہ اس سے قبل دونوں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹی ہے تاہم بھارت کا ٹورنامنٹ میں یہ دوسرامیچ ہے اور پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر چکاہے ۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہاری ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...