آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟عمران نیازی عوام سے کیا گیاخود کشی کا ہی وعدہ پورا کرلیں،طلال چودھری

آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟عمران نیازی عوام سے کیا گیاخود ...
آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟عمران نیازی عوام سے کیا گیاخود کشی کا ہی وعدہ پورا کرلیں،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف عوام کوجھوٹی حکومت کی چیرہ دستیوں سے بچانے کیلئے واپس آئے ہیں،یہ ناجائز، نااہل،نالائق اور جھوٹی حکومت ہے جوملک وقوم پرظلم ڈھارہی ہے،طلال چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟یہ وعدہ پورا نہیں ہوا،عمران نیازی عوام سے کیا گیاخود کشی کا ہی وعدہ پورا کرلیں،قوم بے چینی سے منتظر ہے کہ کب آپ اس کی تاریخ دیں گے؟۔
لیگی رہنما طلال چودھری نے نعیم الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق باہرمارپڑنے کے ڈرسے صرف کمروں میں چھپ کربیان دے سکتے ہیں،نالائق اعظم کی دعوت پرآئی ایم ایف ملک لوٹ رہا ہے،نعیم الحق اورنالائق اعظم جہاں پہاڑوں میں چھپ کربیٹھے ہیں وہیں رہیں،نالائق اعظم پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں۔