ریگولر بوتل اور سگریٹ کے پیکٹ پر کتنا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی ؟ پتا چل گیا ، بڑی خبر آ گئی

ریگولر بوتل اور سگریٹ کے پیکٹ پر کتنا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی ؟ پتا ...
ریگولر بوتل اور سگریٹ کے پیکٹ پر کتنا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی ؟ پتا چل گیا ، بڑی خبر آ گئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت اس وقت بجٹ تیاریوں میں مصروف ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ ایک ہفتے میں بجٹ پیش کر دیا جائے گا تاہم وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکونوشی نے سگریٹ پر لگائے جانے والے ٹیکس کی تصدیق کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آ ر وائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دیدی گئی ہے یعنی 20 سگریٹ کے پیکٹ پر 10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ کاربو نیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دید ی گئی ہے ۔250 ملی لیٹر (ریگولر)کاربونیٹڈ ڈرنک پر ایک روپیہ ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کا باضابطہ اعلان بجٹ میں کیا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن بابر عطا کاکہناتھا کہ ا سے حاصل ہونے والی رقم صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پر خرچ کی جائے گی ، پہلی بار تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں ، اس ٹیکس سے چارسے پچاس ارب کے وسائل حاصل ہون گے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر جرات مندانہ فیصلہ کیا گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...