اقتصادی سروے نے حکومتی دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے،مصطفی نواز کھوکھر

اقتصادی سروے نے حکومتی دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے،مصطفی نواز کھوکھر
اقتصادی سروے نے حکومتی دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے،مصطفی نواز کھوکھر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے نے حکومتی دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے،جب سے سلیکٹڈحکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیرہے،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے کوئی شعبہ ترقی نہیں کررہا۔

بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ آنےوالا بجٹ معاشی تباہی کاایک اورسونامی لارہاہے،تشویشناک بات ہے کئی سال تک حالات میں بہتری کی امیدنہیں،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہرنے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے،عمران خان کی مہنگائی کاسونامی نچلے طبقے کوبہالے گیاہے،مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام مزیدٹیکسوں کابوجھ برداشت نہیں کرپائیں گے،مصطفی نواز کھوکھر کا کہناتھا کہ ناکام حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے عوام پرٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالے گی، اب مڈل کلاس مہنگائی کے بوجھ میں دب جائےگا،ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے سیاسی قوتوں اورعدلیہ سے بھی محاذآرائی بڑھادی ہے،پیپلزپارٹی حکومت کی ناکامیوں کیخلاف کل سی ای سی میں حکمت عملی بنائے گی، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عوام کوحکومت کی ناکامیوں کے سونامی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...