بھارت میں بندروں کے درمیان پانی پر تصادم ، کتنے بندروں کی جان لے گیا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

بھارت میں بندروں کے درمیان پانی پر تصادم ، کتنے بندروں کی جان لے گیا؟ جان کر ...
بھارت میں بندروں کے درمیان پانی پر تصادم ، کتنے بندروں کی جان لے گیا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بندروں کے درمیان پانی پر تصادم ہو گیا جس میں 15 بندر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانوں میں پانی کیلئے جنگ کے بارے میں اکثر سننے میں آتا ہے تاہم جانور بھی پانی کے لئے آپس میں لڑائی کر سکتے ہیں؟ اس کی تازہ مثال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جوشی بابا جنگل میں سامنے آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ’پانی‘ کی تلاش میں نکلے بندروں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس سے 15 بندر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ضلعی سطح پر محکمہ جنگلات کے افسر پی ایم مشرا نے بتایا ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بندروں کے ایک گروہ نے مخالف گروہ کے ساتھ پانی کے حصول پر لڑائی کی ہے جس میں کم از کم 15 بندر ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پی ایم مشرا نے بتایا کہ یہ بہت غیر معمولی اور عجیب بات ہے کہ گھاس پھوس کھانے والے جانور ایسی لڑائیوں میں پڑیں۔ ہم تمام ممکنات بشمول پانی کے حصول کے لیے بندروں کے گروہوں کا آپس میں لڑائی کا جائزہ لے رہے ہیں، اس لڑائی میں 30 سے 35 مضبوط بندروں کے گروہ میں سے 15 بندر ہلاک ہوئے ہیں جو کہ غار میں رہتے تھے۔

محکمہ جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ بندروں کے کچھ گروہ جو تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں اور مخصوص علاقے پر اثر رسوخ رکھتے ہے یا علاقے پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ انہوں نے بندروں کے چھوٹے گروہ کو پانی پینے پر خوفزدہ کیا ہو۔خبر رساں ادارے کے مطابق بندروں کے پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت کی وجہ شدید گرمی میں پانی نہ ملنے سے ہوئی۔