حامد میر کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی اور اہلیہ سے شادی اپنی پسند کی یا گھر والوں کی مرضی سے کی؟ سینئر صحافی نے پہلی مرتبہ حیران کن باتیں بتا دیں

حامد میر کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی اور اہلیہ سے شادی اپنی پسند کی یا گھر ...
حامد میر کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی اور اہلیہ سے شادی اپنی پسند کی یا گھر والوں کی مرضی سے کی؟ سینئر صحافی نے پہلی مرتبہ حیران کن باتیں بتا دیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے زندگی میں بہت بہت بڑے کارنامنے انجام دیئے جن میں سے ان کا سب سے نمایا ں کارنامہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو تھا تاہم وہ بین الاقوامی شہرت کے مالک بھی ہیں تاہم اب ان کی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بھی سامنے آگئیں جو کہ شائد ان کے قریبی لوگ ہی جانتے ہوں گے ۔

روزنامہ جنگ میں صحافی روف ظفر نے حامد میر کے ساتھ انٹرویو کا ایک آرٹیکل شائع کیا ہے ،جس میں کئی اہم سوالات کیے گئے ہیں جس کے سینئر صحافی کی جانب سے جواب دیئے گئے ۔حامد میر نے بتایا کہ انہیں روزنامہ جنگ میں بطور سب ایڈیٹر کی حیثیت سے پہلی تنخواہ 1500 روپے کیش ملی تھی ۔ جب سینئر صحافی سے پوچھا گیا کہ شادی انہوں نے اپنے پسند سے کی تھی ؟ تو جواب دیا کہ شادی مرضی کی بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی ، میری بیگم، ناہید ایم اے صحافت میں میری کلاس فیلو تھیں۔ بعدازاں، پاکستان ٹی وی اور پرائیویٹ چینلز پر نیوز کاسٹر کے فرائض بھی انجام دیتی رہیں۔ ایک بیٹا، عرفات اور بیٹی، عائشہ ہے۔ بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، جس کا ولیمہ سیاسی اور سماجی شخصیات کا بڑا اجتماع بن گیا کہ اس میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف، دونوں کے رہنما شریک تھے۔ بہرحال، خوشی ہے لوگ محبت کرتے ہیں۔میری بیٹی آکسفورڈ یونی ورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کررہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...