عمران خان نے پنجاب بجٹ کی تجاویز سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا

عمران خان نے پنجاب بجٹ کی تجاویز سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا
عمران خان نے پنجاب بجٹ کی تجاویز سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب بجٹ کی تجاویز سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کے روز طلب کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس پیر کے روز دوپہر تین بجے ہو گا جس میں وزیر خزانہ سمیت چار رکنی ٹیم شریک ہو گی ، اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں سے متعلق وزیراعظم سے منظوری کے بعد بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ سال 5عشاریہ 2فیصد گروتھ ریٹ بڑھانے کی بھی تجویز تیار کی گئی ہے، پنجاب میں مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں 25 سے 30ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب ذرائع کے مطابق موٹرویز، ریسٹورنٹ پر پراپرٹی ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے۔ زرعی آمدنی کی شرح بڑھانے اور پروفیشنل ٹیکس کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...