”حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ عوام پیٹ پر پتھر باندھ لیں لیکن “ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے واضح پیغام دے دیا

”حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ عوام پیٹ پر پتھر باندھ لیں لیکن “ سینیٹر مولا بخش ...
”حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ عوام پیٹ پر پتھر باندھ لیں لیکن “ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے واضح پیغام دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اس حکومت کے نوماہ میں عوام نے ایک بھی سکون کا سانس نہیں لیا ، پہلی حکومت ہے جس کے وزراءیہ کہتے ہیں کہ عوام پیٹ پر پتھر باندھ لیں۔

جیونیوز کے مطابق مولابخش چانڈیونے کہا کہ اس حکومت کے نوماہ میں عوام نے ایک بھی سکون کا سانس نہیں لیا ، پہلی حکومت ہے جس کے وزراءیہ کہتے ہیں کہ عوام پیٹ پر پتھر باندھ لیں، عوام کی چیخیں نکلوانے والے حکمران کبھی سکون سے حکومت نہیں کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اس حکومت کے بارے میں جو پیش گوئی کی تھی وہ درست ثابت نہیں ہوئی ،بلاول بھٹو زرداری ہی اصل قیادت ہیں اور قوم ان کی جانب دیکھ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سلیکٹڈ حکومت ہے ، اس کوجانا ہی ہوگا ، اس کے ہوتے ہوئے عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا ،آصف زرداری نے تو پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت اپنے بوجھ تلے جب جائے گی ۔

مزید : قومی


loading...