بجٹ پاکستان تحریک انصاف کا روڈ میپ ہو گا،رانا ثناءاللہ ’’باجی‘‘ کے رشتے کے تقدس سے آگاہ نہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بجٹ پاکستان تحریک انصاف کا روڈ میپ ہو گا،رانا ثناءاللہ ’’باجی‘‘ کے رشتے کے ...
بجٹ پاکستان تحریک انصاف کا روڈ میپ ہو گا،رانا ثناءاللہ ’’باجی‘‘ کے رشتے کے تقدس سے آگاہ نہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس بجٹ کاکئی مرتبہ جائزہ لیا ہے، بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشورکی عکاسی کرے گا،نادان اپوزیشن شورمچارہی ہے،رانا ثناءاللہ ’’باجی‘‘ کے رشتے کے تقدس سے آگاہ نہیں،انہیں قانونی  نوٹس بھجوا دیا ہے،جب ذاتیات پر معاملات آئیں گے تو پھر قانونی طور پر جواب دینا ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی کھلاڑی ہیں ہماری پنجہ آزمائی اپنے حلقوں میں ہوتی ہے،رانا ثناء اﷲ کو غلط بیانیوں پر لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، بے بنیاد الزامات پر عدالتی دروازہ کھٹکھٹانا ضروری بن  جاتا ہے، میں سیاسی لڑائی کو عدالتوں میں لے جانے کے حق میں نہیں ہوں، ملک میں 52 فیصد خواتین کے تقدس کی جنگ لڑ رہی ہوں ،رانا ثناءاللہ باربارکہتے رہے کہ انہیں نوٹس ملا ہی نہیں،ایک دوسرے کےنظریے سے اختلاف ہوسکتا ہے،جب ذاتیات پر معاملات آئیں گے تو پھر قانونی طور پر جواب دینا ہوتا ہے،رانا ثناءاللہ باجی کے رشتے کے تقدس سے آگاہ نہیں ، شہباز شر یف  لندن کے تفریح دورے سے واپس  آ گئے ہیں،نادان اپوزیشن شورمچارہی ہے،نادان اپوزیشن قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے لئے پروپیگنڈہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا اور پاکستان کودہشت گردی سے محفوظ بنانا ہے ،بجٹ کے حوالے سے حکومت نے کچھ ترجیحات طے کی ہیں،وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہو گا،وزیراعظم نے اس بجٹ کاکئی مرتبہ جائزہ لیا ہے،یہ بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشورکی عکاسی کرے گا اور  پاکستان تحریک انصاف کا روڈ میپ ہو گا،جو اگلے پانچ سال کے اہداف پورے کرے گا، بجٹ میں ہر حکومتی محکمے اور ادارے کے اخراجات میں کٹوتی ہوگی،عوام کو ریلیف دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، بجٹ کے حوالے سے حکومت نے کچھ ترجیحات طے کی ہیں میڈیا میں بجٹ کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ،میڈیا میں کہا گیا حکومت اپنے معاشی اہداف پورے نہیں کرسکی،بجٹ میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا معاشی تحفظ اولین  ترجیح ہے پوری کوشش ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست ہو، بجٹ کے خدوخال کل اقتصادی سروے رپورٹ میں پیش کیے جائیں گے، وزیراعظم جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے ، ملک کی ضروریات کوفوکس کرکے بجٹ پیش کیا جارہا ہے،کل اقتصادی سروے اورمنگل کوبجٹ پیش ہوگا،ثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کی ڈیڈ لائن 30 جون ہے۔

ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن امان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے،قبائلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ، وفاقی بجٹ میں اضافہ نہ ہونے سے بچنے  والی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں خرچ  ہو گی ،شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر دہشت گردوں   کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عید الفطر پر پاکستان کے بیٹے دھرتی کے تحفظ پر قربان ہوئے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی پرچم کو چومنے والوں   کو ملکی ترقی کا حصہ دار بنایا جائے گا،وزیر اعظم کا عزم ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا ہے، ہم نے پاکستان کوعالمی سطح پر باعزت مقام دلانا اور پاکستان کے عوام کا کھویا ہوا مقام واپس  لانا ہے، وزیراعظم ہر عالمی فورم پر یہی مقدمہ لے کر جا رہے ہیں کہ میرے لوگ میرا اثاثہ ہیں، ملکی انسانی وسائل ہی اصل اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا اور خواہش رکھنا دو مختلف چیزیں ہیں،باشعور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ’’مال بچاؤ، اکاؤنٹس بچاؤ، اثاثے بچاؤ اور  جائیداد بچاؤ مہم‘‘ ہے ،یقیناً قد کاٹھ کے لوگ اس کا حصہ نہیں بنیں گے ،پر امن تحریک چلانا ان کا حق ہے لیکن اس احتجاج کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا،قانون کی عملداری یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی خواہش سیاسی نعرے بازی تک محدود رہے گی ،اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ مال بچاؤ تحریک چلانے کی خواہش رکھتا ہے، عوام کو کرپٹ عناصر پہچان ہو چکی  ہے،ان کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے،کرپٹ عناصر کو عوام سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں

مزید : قومی


loading...