مشیر خزانہ بتائیں کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں:ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

مشیر خزانہ بتائیں کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات ...
مشیر خزانہ بتائیں کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں:ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ نے آئندہ بجٹ کو معیشت دوست قرار دیکر جون میں آنے والے بجٹ کے درجہ حرارت کا اعلان کردیا ہے،یعنی بجٹ ایک مرتبہ پھر بالواسطہ ٹیکسوں کی بھر مار کے ساتھ غریبوں کی کمر توڑ نے اور انہیں مزید زندہ درگور کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں مہینوں ،ہفتوں یا دنوں کے اعتبار سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے اعتبار سے اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز اور بچگانہ بیان کوئی نہیں ہوسکتاکہ  ٹیکس بھی لگیں گے ،مہنگائی میں اضافہ بھی ہوگالیکن اس سے غریبوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ کو چاہئے تھا کہ وہ قوم کو بتاتے کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیشت ،سودی نظام ،بدترین کرپشن ،شاہانہ اخراجات ،وزیر وں مشیروں اور ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی موجودگی میں غریب کی بات کرنا غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...