قومی معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری ناقابل برداشت ہوچکی:لیاقت بلوچ

قومی معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری ناقابل برداشت ...
قومی معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری ناقابل برداشت ہوچکی:لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی ،بے روز گاری ،افراط زر میں ہوشربا اضافہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی،حکومتی اور سرکاری اکنامک سروے تو کل آئے گالیکن عوامی معاشی سروے نوشتہ دیوار ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہوفاق اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو مکمل حقوق نہیں د ے رہا اور صوبے آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو اختیار اور وسائل نہیں دے رہے جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی اور سرکاری اکنامک سروے تو کل آئے گالیکن عوامی معاشی سروے نوشتہ دیوار ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری ناقابل برداشت ہوچکی ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے اور سٹاک ایکسچینج میں حصص کے کاروبار کی تباہی سے قومی معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے ،سود کی شرح اور قرضوں کا بوجھ پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے،عوامی معاشی سروے کا اعلان ہے کہ عمران خان حکومت نااہل اور ناکام ہے اور ریاست کیلئے بدنامی کا باعث بن گئی ہے ۔