حکومت آزاد کشمیر کرپشن میں لت پت ہو چکی،مظفر آباد میں لوٹ مار کا اتوار بازارلگا ہوا ہے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

حکومت آزاد کشمیر کرپشن میں لت پت ہو چکی،مظفر آباد میں لوٹ مار کا اتوار ...
حکومت آزاد کشمیر کرپشن میں لت پت ہو چکی،مظفر آباد میں لوٹ مار کا اتوار بازارلگا ہوا ہے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

  


ہٹیاں بالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم  اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کرپشن میں لت پت ہو چکی ،بجٹ آنے  کی وجہ سے مظفر آباد میں لوٹ مار کا اتوار بازارلگا ہوا ہے،سرکاری محکمے پورا سال فنڈز خرچ نہیں کرتے تاکہ آخری مہینے میں ملکر لوٹ مارکر سکیں،ہماری اصل خوشیاں اسوقت ہونگی جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا،ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہٹیاں بالا میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عید ملن کے موقع پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہمیں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس مہینے میں عدم اعتماد نہیں ہو سکے گی کیونکہ وزیر اعظم اور وزراء دونوں ہاتھوں سے لوٹ مارمیں مصروف ہونگے اور وزیر اعظم عدم اعتماد سے بچنے کے لئے وزراء کو اور بھی زیادہ نوازے گا،آزاد کشمیر حکومت لوٹ مار کی سیل لگائے ہوئے ہے،سیز فائر لائن کے متاثرین کے لئے وفاقی حکومت نے پانچ ارب کے فنڈز دئیے یہ پیکج بھی آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن کی نظر ہو گیا اور متاثرین سیز فائر لائن اب بھی در بدر ہیں لہذامیں مختلف اداروں اور ایجنسیوں سے کہوں گا کہ وہ حکومت آزاد کشمیر میں اتنے بڑے پیمانے پر لوٹ مار پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہبھارت نے رمضان المبار ک میں بھی سئیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں اور اب اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،ہماری اصل خوشیاں اسوقت ہونگی جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا،ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،تحریک انصاف اسوقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی طاقت بن چکی ہے،آج یہاں ہٹیاں بالا میں اتنے بڑے جلسہ عام نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...