امید ہے شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے:نعیم الحق

امید ہے شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے:نعیم الحق
امید ہے شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے:نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ لندن کے کیفے،ہائیڈپارک اور شاپنگ کے بعد ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ امیدہے کہ شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت اورتعمیری رویہ اختیار کریں گے،وہ انتشار کی سیاست چھوڑیں اورصحت مندانہ بحث کو فروغ دیں۔