حبیب اکرم نے وزیر اعظم کو معیشت کی بحالی کیلئے دو میں سے ایک کام کرنے کا مشورہ دیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اب فیصلہ کرلیں کہ معیشت چلانی ہے یا سیاست کرنی ہے ، اگر اب یہ توجہ معیشت پر رکھیں گے تو آگے بڑھ پائیں گے بصورت دیگر حالات ایسے ہی رہیں گے جیسے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ وزیر اعظم اب فیصلہ کرلیں کہ یا معیشت چلانی ہے یا سیاست کرنی ہے ، اگر اب یہ توجہ معیشت پر رکھیں گے تو آگے بڑھ پائیں گے بصورت دیگر حالات ایسے ہی رہیں گے جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کبھی نیب کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں اور کبھی وکلاءکا معاملہ سامنے آجاتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہت سے سیاسی مواقع بھی مس کردیئے ہیں، ن لیگ کی طرف سے بھی کہا جارہاہے کہ ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے ، حکومت اپنا چلن درست کرلے ، یہ پیپلز پارٹی بھی کہہ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے آبادی بھی کنٹرول نہیں ہوپارہی جبکہ بنگلہ دیش کی آبادی بھی ہم سے کم ہوگئی ہے اور وہ معاشی طور پربھی ہم سے آگے ہے ۔